الیکشن میں بھٹو ’زندہ‘ رکھوں گی:غنویٰ بھٹو

الیکشن میں بھٹو ’زندہ‘ رکھوں گی:غنویٰ بھٹو
الیکشن میں بھٹو ’زندہ‘ رکھوں گی:غنویٰ بھٹو

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پی پی پی شہید بھٹو گروپ کی چیئر پرسن غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ ان کے بچوں کی مرضی ہے کہ وہ الیکشن لڑیں یا نہ لڑیں مگر وہ ضرور حصہ لیں گی لیکن یہ فیصلہ نہیں کیا کہ کہاں سے انتخاب لڑیں گی ۔ پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن شفاف نہیں ہوسکتے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ دور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے  انہوں نےکہا کہ جو لوگ کرپٹ تھے وہ اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں۔ انہوں نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کے پانچواں بڑا گندم پیدا کرنے والا ملک ہیں لیکن پھر بھی عوام قلت کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ سال میں ملک بھر میں مہنگائی میں اضافہ ہوا اور 340 ڈرون حملے ہوئے جس میں سیکڑوں لوگ مارے گئے۔

مزید : قومی