نارتھ ناظم آباد میں گاڑی میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی

نارتھ ناظم آباد میں گاڑی میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی
نارتھ ناظم آباد میں گاڑی میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نارتھ ناظم آباد میں لنڈی کوتل چورنگی کے قریب گاڑی میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی اور علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ دھماکے کی نوعیت کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا تاہم خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دھماکہ گاڑی کا سی این جی سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کرشواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزید : کراچی