سوری !سپریم کورٹ کے ہر حکم سو فیصد نہیں مانا جاسکتا :الیکشن کمیشن

سوری !سپریم کورٹ کے ہر حکم سو فیصد نہیں مانا جاسکتا :الیکشن کمیشن
سوری !سپریم کورٹ کے ہر حکم سو فیصد نہیں مانا جاسکتا :الیکشن کمیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ میکنیزم اور لازمی ووٹنگ کے سوا سپریم کورٹ کے ہر حکم پر عمل کیا جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل منیر پراچہ کا کہنا تھا کہ عملی مشکلات کے باعث الیکڑانک ووٹنگ کا طریقہ اختیار کرنا ابھی ممکن نہیں،اسی طرح ووٹ ڈالنے کو لازمی قرار دینا بھی ممکن نہیں۔ ان دو کے سوا عدالتی حکم کے ہر نکتے پر عمل ہو رہا ہے۔ ورکرز پارٹی کے وکیل بلال منٹو کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا یہ بیان درست نہیں پہلے امیدواروں کو کیمپ لگانے سے روکا گیا لیکن ضابطہ اخلاق میں یہ پابندی شامل نہیں، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کیمپ پولنگ اسٹیشن سے چار سو گز دور ہوں گے جو بڑی حد تک عدالتی حکم پر عملدرآمد ہے۔

مزید :

اسلام آباد -