پیپلز پارٹی نگران حکومت پر سودے بازی کرنا چاہتی ہے :چوہدری نثار

پیپلز پارٹی نگران حکومت پر سودے بازی کرنا چاہتی ہے :چوہدری نثار
پیپلز پارٹی نگران حکومت پر سودے بازی کرنا چاہتی ہے :چوہدری نثار

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق قائدحزب اختلاف چوہدری نثار نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے لیے چار نام سپیکر کو بھیج دئیے ہیںجن میں سردار مہتاب ،پرویز رشید ،سعد رفیق اور سردار یعقوب کے نام شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی شفاف نگران حکومت لانے میں مخلص نہیں ہے ۔ پیپلز پارٹی اس معاملے پر سودا بازی کرنا چاہتی ہے ۔ پیپلز پارٹی کاپیغام آیاتھا کہ” آپ پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ لے آئیںاور ہم وفاق میں نگران وزیر اعظم لے آتے ہیں“ لیکن مسلم لیگ ن نے سودے بازی نہیںکی۔ن لیگ نے پنجاب اوروفاق میں کوئی سودے بازی نہیں کی ،ہمارا جو موقف پہلے تھا آج بھی اسی پر قائم ہیں ۔لاہور میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ آزاد میڈ یا چیف الیکشن کمیشنر کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے تجویز کردہ ناموں پر غور کرے ،اس حوالے سے پی پی نے وہ نام تجویز کیے جو ان کے پر وردہ تھے۔انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں خو دسا ختہ اپوزیشن بنائی گئی ہے اور آئین کی خلاف ورزی کر کے ملی بھگت سے اپنی مرضی کا نگران سیٹ اپ لایا جارہاہے۔ ان کاکہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کو باقی اسمبلیوں کے ساتھ تحلیل نہ کرنے کا فیصلہ سندھ اور بلوچستان کی اتحادی جماعتوں سے مل کر کیا۔سندھ میں سابق جسٹس قربان نگران وزیر اعلیٰ تعینات ہو رہے ہیں جن کا شمارپیپلز پارٹی کے قریب ترین لوگوں میں ہوتا ہے ۔اسی طرح سے بلوچستان میں جمہوریت سے مذاق ہو رہا ہے ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں