نگران وزیراعظم کے تقرر کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

نگران وزیراعظم کے تقرر کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری
نگران وزیراعظم کے تقرر کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمہوری حکومت پانچ سالہ مدت پوری کرنے کے بعد 16 مارچ کو تحلیل ہو چکی ہے تاہم نگران وزیراعظم کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہو سکا ہے، نگران وزیراعظم کے تقرر کے لئے پارلیمانی کمیٹی قائم کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی میں خورشید شاہ، فاروق ایچ نائیک، چودھری شجاعت، غلام بلور، سردار مہتاب، پرویز رشید، سعد رفیق اور سردار یعقوب ناصر شامل ہیں۔ یہ کمیٹی تین دن میں نگران وزیراعظم کا فیصلہ کرے گی۔ پارلیمانی کمیٹی نگران وزیراعظم کیلئے کسی ایک نام پر اتفاق نہ کر سکی تو معاملہ الیکشن کمیشن میں چلا جائے گا۔

مزید :

قومی -