نگران وزیراعظم کا معاملہ ، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل ہونے کا امکان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم کی تقرری کیلئے بنائی جانے والی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس بدھ کو متوقع ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق حکومت اور اپوزیشن دو دو نام کمیٹی کو بھجوائے گی۔ پارلیمانی کمیٹی تین دن کے اندر چار ناموں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے گی۔