سری نگر پولیس کا لشکرِ طیبہ کے چار کارکن گرفتار کرنے کا دعویٰ

سری نگر پولیس کا لشکرِ طیبہ کے چار کارکن گرفتار کرنے کا دعویٰ
سری نگر پولیس کا لشکرِ طیبہ کے چار کارکن گرفتار کرنے کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی پولیس نے کالعدم لشکر طیبہ سے کے چار کارکنوں کو سری نگر میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کیمپ پر حملے کے الزام میںگرفتارکرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمدکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے آئی جی پولیس عبدالغنی میرنے الزشام لگایا کہ حملے کی منصوبہ بندی پاکستان سے تعلق رکھنے والی تنظیم لشکر طیبہ نے کی گرفتار ملزم زبیر عرف طلحہ ضرار پاکستان کے علاقے ملتان سے آیا تھا۔ 3 ملزمان میں سے ایک کا نام پردیپ سنگھ ہے اور باقی 2 دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہ چکے ہیں جن میں سے ایک کا نام بشیر احمد ہے جو 2008 میں جیل سے رہا ہواتھا،ان ملزمان نے حملہ آوروں کو ٹرانسپورٹ میں معاونت کی۔مقبوضہ کشمیر کے آئی جی پولیس نے الزام لگایا کہ جنوری اور فروری کے دوران پاکستان سے کئی مبینہ شدت پسند سرحد عبور کر کے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہو ئے جو مختلف دہشت گردی کی کارروائیوں کا سبب بن رہے ہیں۔