بھارت میں غیر ملکی خاتون عزت بچانے کیلئے ہوٹل کی کھڑکی سے کود گئی

بھارت میں غیر ملکی خاتون عزت بچانے کیلئے ہوٹل کی کھڑکی سے کود گئی
بھارت میں غیر ملکی خاتون عزت بچانے کیلئے ہوٹل کی کھڑکی سے کود گئی

  

نئی دہلی (آن لائن) ایک برطانوی خاتون سیاح بھارت کے شمالی شہر آگرہ میں تاج محل ہوٹل میں جنسی حملے سے بچنے کیلئے ک کھڑکی سے کود گئی۔ اس خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا البتہ اس کی عمر 30سال بتائی جاتی ہے ۔ صبح 4 بجے کے قریب دو افراد کی جانب سے اس کے کمرے میں داخل ہونے کی کوشش کے بعد پہلے فلور سے چھلانگ لگا دی۔ آگرہ میں سپرنٹنڈنٹ پولیس پوان کمار نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وہ خوفزدہ تھی،اس لئے اس نے کمرے کے دوسرے حصے تک دوڑ لگائی اور کھڑی سے باہر کود گئی۔

مزید : بین الاقوامی