سری لنکا نے بنگلادیش کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دیدی

سری لنکا نے بنگلادیش کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دیدی
سری لنکا نے بنگلادیش کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا نے بنگلادیش کو آٹھ وکٹ سے ہرا کر سیریز ایک صفر سے اپنے نام کرلی۔آر پریماداسا سٹیڈیم میں ٹیسٹ کے چوتھے دن بنگلادیش نے 158 رنز چار کھلاڑی آوٹ سے اننگز دوبارہ شروع کی۔رنگانا ہیراتھ کی شاندار بالنگ کی وجہ سے مہمان ٹیم 265 رنز بناکر آوٹ ہوگئی ،ہیراتھ نے دوسری اننگز میں سات اور مجموعی طور پر 12 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔سر ی لنکا کو جیت کے لئے 160 رنز کا ہدف ملا جو انہوں نے 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس کامیابی کے بعد سری لنکا نے دو میچ کی سیریز کے سیریز ایک صفر سے جیت لی۔

مزید :

کھیل -