سندھ پولیس نے’ نیک ‘بننے کیلئے سات روز کی مہلت دیدی

سندھ پولیس نے’ نیک ‘بننے کیلئے سات روز کی مہلت دیدی
سندھ پولیس نے’ نیک ‘بننے کیلئے سات روز کی مہلت دیدی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ پولیس کے ترجمان عمران شوکت نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ 7 روز کے بعد کالے شیشے ، فینسی نمبر پلیٹس اور اپلائیڈ فار رجسٹریشن نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی عوام کو سات دن کی مہلت دی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں سے فینسی نمبر پلیٹس ، کالے شیشے ہٹا لیں اور اپلائیڈ فار رجسٹریشن والی گاڑیوں کو روڈز پر نہ لائیں۔ ورنہ سات روز بعد ان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ جن افراد کے پاس غیر قانونی اسلحہ موجود ہے، انہیں بھی ایک ہفتے کی مہلت دی گئی ہے کہ وہ تھانے میں اسلحہ جمع کرادیں۔ بصورت دیگر ان کے خلاف بھی انسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائیگی۔ دوسری جانب پولیس حکام نے شہر میں ڈبل سواری پر سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی ہے۔

مزید : کراچی