بلوچستان و خیبر کے بعد سندھ اسمبلی بھی تحلیل ، پنجاب اسمبلی کی’ گھنٹی‘ بھی بج گئی

بلوچستان و خیبر کے بعد سندھ اسمبلی بھی تحلیل ، پنجاب اسمبلی کی’ گھنٹی‘ بھی ...
بلوچستان و خیبر کے بعد سندھ اسمبلی بھی تحلیل ، پنجاب اسمبلی کی’ گھنٹی‘ بھی بج گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر اور  بلوچستان  کے بعد سندھ کی صوبائی اسمبلی بھی تحلیل کردی گئی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی بھی کسی بھی وقت تحلیل کیے جانے کا امکان ہے ۔ سندھ اسمبلی کی تحلیل کیلئے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے گورنر عشرت العباد کو سمری بھجوائی تھی جس پر رات گئے دستخط کردئیے گئے اور اسمبلی تحلیل ہوگئی ۔ ایڈوائس بھیجنے سے پہلے سید قائم علی شاہ نے اپوزیشن ایم کیو ایم اور اپوزیشن لیڈر سید سردار احمد سے بھی تبادلہ خیا ل  کیا ۔ سب سے بڑے صوبے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی تحلیل  ابھی باقی ہے تاہم پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف نے بھی صوبائی اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ کیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ شہبازشریف کے زیر صدارت اجلا س میں کیا گیا اور طے کیا گیا کہ وہ اج ہی پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز گورنرپنجاب کو بھجوائیں گے۔ خیال ہے کہ بدھ کے روز یہ اسمبلی تحلیل کردی جائے گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -