ملکی منڈیوں میں روئی کی آمد میں اضافہ،حجم ایک کروڑ 33 لاکھ بیلز رہا
رحیم یار خان (اے این این) ملکی منڈیوں میں روئی کی آمد بڑھ گئی ، مارچ کے وسط تک حجم ایک کروڑ تینتیس لاکھ بیلز رہا۔ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی آمد میں چار فیصد اضافہ ہوا ۔ ٹیکسٹائل ملوں نے ایک کروڑ اکیس لاکھ بیلز خریدیں ۔ پنجاب میں دو فیصد اضافے سے چھیانوے لاکھ بیلز پیدا ہوئیں ۔ سندھ کی پیداوار ساڑھے دس فیصد اضافے سے سینتیس لاکھ پچپن ہزار بیلز رہی۔ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسو سی ایشن احسان الحق کے مطابق اس دوران تین لاکھ انہتر ہزار بیلز برآمد کی گئیں۔