ورلڈ ٹی 20 کے پہلے مرحلے میں آج مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

ورلڈ ٹی 20 کے پہلے مرحلے میں آج مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

ڈھاکہ(اے پی پی) آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے پہلے مرحلے میں (آج) بدھ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی 20 کے پانچویں ایڈیشن کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے بنگلہ دیش میں جاری ہیں، (آج) پہلے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں ہالینڈ اور زمبابوے آمنے سامنے ہوں گی جبکہ اسی گروپ کا دوسرا میچ آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں میچز سلہٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ہالینڈ اور آئرلینڈ کی ٹیمیں اپنا پہلا میچ جیت چکی ہیں۔ (کل) جمعرات کو مزید دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ گروپ اے کی ٹیموں افغانستان اور نیپال کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں پنجہ آزما ہوں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی