لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈزندگی کی بہت بڑی کامیابی ہے،میگھا

لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈزندگی کی بہت بڑی کامیابی ہے،میگھا
لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈزندگی کی بہت بڑی کامیابی ہے،میگھا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔


لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ ،ماڈل و پرفارمر میگھا کو گزشتہ شب منعقد ہونے والی تقریب میں لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ایوارڈ تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میگھا نے کہا کہ انسان محنت کرے تو اسے پھل ضرور ملتا ہے میرا یہ ایوارڈ میری کامیابی کی دلیل ہے ۔میں آج بھی یہ کہتی ہوں کہ منزل ابھی دور ہے جس کو پانے کے لئے مجھے مزید محنت اور لگن سے کام کرنا ہوگا۔میگھا نے کہا میں اپنا یہ ایوارڈ اپنی والدہ کے نام کرتی ہوں جن کی دعاؤں سے میں آج اس مقام پر ہوں وہ آج دنیا میں ہوتیں تو میری اس کامیابی پر بہت خوش ہوتیں۔

مزید : کلچر