امریکی ادارے نے گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی فراہم کر دی ؛ سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی

امریکی ادارے نے گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی فراہم کر دی ؛ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آ باد(آن لائن) امریکی زرعی ادارے (یو ایس ڈی اے) نے پاکستانی کسانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے اور گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی فراہم کی ہے۔ سیکریٹری وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سیرت اصغر نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ادارے یو ایس ڈی اے اور پاکستان کے تعاون سے گندم کی پیداوار بڑھانے سے متعلق پروگرام ڈبلیو پی ای پی کے تحت پاکستان کو گندم کی کاشت اور کٹائی کے لیے جدید ٹیکنالوجی دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی خوراک کی ضروریات زرعی شعبے میں تحقیقی سرگرمیوں میں فروغ کے باعث پوری ہو رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ گندم کی پیداوار بڑھانے کیلیے کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی سے کسانوں کی فلاح و بہبود میں اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہو کر زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ ڈبلیو پی ای پی پروگرام کے تحت زرعی پیداوار بڑھانے میں کامیابی حاصل ہوتی ہے اور فصلوں کو بیماریوں سے بچانے میں بھی مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیداوار میں اضافے کیلیے فصلوں کی نئی اقسام متعارف کروائی جا رہی ہیں۔ یو ایس ڈی اے کے پاکستان میں ایگریکلچر کونسل کلے ہمالٹن نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تعاون کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیداوار میں اضافے کیلیے زرعی سائنسدانوں اور کاشتکاروں کے مابین تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کامرس -