عاطف میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل پی آئی اے اور واپڈا (بی) کے درمیان آج کھیلا جائے گا

عاطف میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل پی آئی اے اور واپڈا (بی) کے درمیان آج ...

اسلام آباد(اے پی پی) پہلے بریگیڈیئر (ر) منظور حسین عاطف میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل (آج) بدھ کو پی آئی اے اور واپڈا (بی) کی ٹیموں کے مابین سرگودھا ہاکی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پی ایچ ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں واپڈا (بی) نے واپڈا (اے) کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے کے بعد 3-2 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ دوسرا سیمی فائنل بھی کانٹے دار ہوا جس میں پی آئی اے کی ٹیم نے قومی چیمپئن نیشنل بنک کو چھ کے مقابلے میں سات گول سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے مابین میچ 2-2 گول سے برابر ہوا۔

، تاہم میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹس پر ہوا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی