پاکستان نیوزی لینڈ میچ کے بعد کوئی کرکٹر میڈیا کے سامنے نہیں آیا

پاکستان نیوزی لینڈ میچ کے بعد کوئی کرکٹر میڈیا کے سامنے نہیں آیا

 میرپور(آن لائن)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے وارم اپ میچ میں صحافیوں کو اسوقت شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب میچ کے بعد کھلاڑیوں کی پریس کانفرنس میں کوئی بھی پاکستانی کرکٹر میڈیا کے سامنے نہیں آیا۔حفیظ پاکستان ٹی ٹوئنٹی کے کپتان ہیں اور انھوں نے پہلے وارم اپ میچ میں نصف سنچری سکور کیشیربنگلہ اسٹیڈیم میرپور میں پیر کے روز وارم اپ میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں کی پریس کانفرنس میں نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساو¿تھی آئے اور صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے جس کے بعد پاکستانی کھلاڑی کی باری تھی۔ صحافی انتظار کرتے رہے لیکن کافی دیر انتظار کے بعد انہیں بتایا گیا کہ پاکستانی ٹیم کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی پریس کانفرنس میں نہیں آرہا۔آئی سی سی ایونٹس کے وارم اپ میچوں میں کھلاڑیوں کی پریس کانفرنس لازمی نہیں ہوتی لیکن تمام ٹیمیں میچوں کے بعد اپنے کسی نہ کسی کھلاڑی کو پریس کانفرنس میں بھیجتی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی