’’بزم مہدی حسن‘‘میں حمیرا چنا اور عالمگیر کی شاندار پرفارمنس

’’بزم مہدی حسن‘‘میں حمیرا چنا اور عالمگیر کی شاندار پرفارمنس
’’بزم مہدی حسن‘‘میں حمیرا چنا اور عالمگیر کی شاندار پرفارمنس
کیپشن: pic

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پی ٹی وی ہوم سے پیش کئے جانے والے پروڈیوسر امجد حسین شاہ کے پروگرام’’بزم مہدی حسن‘‘میں حمیرا چنا اور عالمگیر کی شاندار اور ناقابل فراموش پرفارمنس نے مہمانوں کو داد دینے پر مجبور کردیا اس پروگرام میں دونوں فنکاروں نے یادگار فلمی گیتوں کو گا کر سب کو خوب محظوظ کیا۔پروگرام میں لیجنڈ گائیک شہنشاہ غزل کے مختلف گلوکاراؤں کے ساتھ گائے ہوئے گانے شامل کئے گئے تھے۔’’بزم مہدی حسن‘‘پی ٹی وی کے گولڈن ائیر کی خصوصی نشریات کا حصّہ تھا۔پروڈیوسر امجد حسین شاہ فلمی صنعت کی سنہری یادوں کو تازہ کرنے کے لئے لیجنڈ ڈائریکٹرز کے حوالے سے بھی پروگرام پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید :

کلچر -