سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں (آج) دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں (آج) دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوالالمپور (اے پی پی) سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں (آج) بدھ کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق 23 ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے ملائیشیا میں جاری ہیں اور اب تک کھیلے گئے میچز میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، ایونٹ میں (آج) بدھ کو دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں کینیڈا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ دوسرا میچ میزبان ملائیشیا اور چین کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 20 مارچ کو پہلے میچ میں کینیڈا کا مقابلہ چین اور آسٹریلیا کا مقابلہ کوریا سے ہوگا۔