جوڈو ریفریز اور ججز کورس 22 مارچ سے شروع ہونگے

جوڈو ریفریز اور ججز کورس 22 مارچ سے شروع ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) پنجاب ویمن جوڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ریفریز اور ججز کورس 22 مارچ سے فیصل آباد میں شروع ہوں گے۔ پنجاب ویمن جوڈو ایسوسی ایشن کی ترجمان کے مطابق انٹرنیشنل جوڈو ریفری شاہد جاوید کورس میں شریک خواتین ریفریز کو تربیت فراہم کریں گے، امید ہے کہ اس سے ریفریز کے علم میں اضافہ ہو گا جو مستقبل میں ان کیلئے مفید ثابت ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کورسز کے انعقاد کا مقصد ملک میں اس کھیل کو گراس روٹ لیول پر فروغ دینا ہے، انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کورسز ملک کے دوسرے صوبوں میں بھی منعقد کئے جائیں گے۔