لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

          لاہور(کامرس رپورٹر))لاہور سٹاک ایکسچینج میںمنگل کے روزتیزی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر97کمپنیوں کا کاروبارہوا۔26کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔13کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ58کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 66.08پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5198.28 پربندہوا ۔ مارکیٹ میںکل13 لاکھ97 ہزار 100 حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز 12 لاکھ 96ہزار100حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ3لاکھ97ہزارحصص۔ عسکری بنک لمیٹڈ کے1 لاکھ 37 ہزار 500 حِصص ۔ جبکہ سوئی سدر ن گیس کمپنی لمیٹڈکے 1 لاکھ 37 ہزار 500 حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت5.00روپے بڑھ گئی ۔

۔سب سے زیادہ کمی الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت4.61 روپے کم ہو گئی۔

مزید : کامرس