اوم پوری کی ایک ہفتہ قیام کے بعد بھارت واپسی

اوم پوری کی ایک ہفتہ قیام کے بعد بھارت واپسی
اوم پوری کی ایک ہفتہ قیام کے بعد بھارت واپسی
کیپشن: pic

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)بالی ووڈ سٹار اوم پوری لاہور میں ایک ہفتہ قیام کے بعد بھارت واپس روانہ ہوگئے۔وہ برفی تھیٹر کے زیر اہتمام جاوید صدیقی کے لکھے ہوئے سٹیج ڈرامہ ’’میری امریتا‘‘میں پرفارم کرنے کے لئے آئے تھے اپنے اس دورہ کے دوران اوم پوری نے مخلف مقامات کی سیر کرنے کے علاوہ چوہدری شجاعت حسین،پرویز الہیٰ سے ملاقات کے علاوہ پریس کلب میں ’’میٹ دی پریس‘‘میں بھی شرکت کی۔وطن واپسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اوم پوری نے کہا کہ میں پاکستان سے حسین یادیں لے کر جا رہا ہوں میری خواہش ہے کہ میں دوبارہ یہاں آؤں مجھے جب بھی موقع ملے گا میں ضرور آؤں گا۔اہالیان لاہور کی مہمان نوازی کا جتنا بھی شکریہ ادا کریں وہ کم ہے ہمارے میزبان بدر خان نے جو پیار کیا ہے اس نے مجھے اجنبیت کا احساس نہیں ہونے دیا۔ میرے ساتھ آنے والی فنکارہ دیویہ دتہ پہلے ہی واپس چلی گئی ہیں۔

مزید :

کلچر -