ورلڈ کپ ٹی 20میں سپنرز اہم کردار ادا کرینگے، سنیل نارائن

ورلڈ کپ ٹی 20میں سپنرز اہم کردار ادا کرینگے، سنیل نارائن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈھاکہ(آن لائن) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آف سپنر سنیل نارائن نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ ٹی 20میں سپنرز اہم کردار ادا کرینگے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں وکٹیں سلو ہیں اور سپنرز کو ان میں خاصی مدد ملتی ہے خاص طور پر جب آخری اوورز میں وکٹ بالکل سپن باﺅلنگ کیلئے سازگار ہوجاتی ہے تو اس صورتحال میں سپنرز کا رول خاص اہمیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ آخری ٹی 20ورلڈ کپ طرح اس مرتبہ بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل کا دفاع کریں ۔ ہماری ٹیم میں میرے ساتھ لیگ بریگ سپنر بدری ناتھ بھی ہیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں ۔