پاکستان جوڈو فیڈریشن کی پاکستان سپورٹس بورڈ سے سپیشل گرانٹ کی اپیل

پاکستان جوڈو فیڈریشن کی پاکستان سپورٹس بورڈ سے سپیشل گرانٹ کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ سے اپیل کی ہے کہ نیپال میں آئندہ ماہ ہونے والی ساﺅتھ ایشین جوڈو چیمپئن شپ کے لئے سپیشل گرانٹ جلد از جلد جاری کرے تاکہ قومی ٹیم بھرپور طریقے سے ایونٹ میں شرکت کرسکے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان نے منگل کو اے پی پی کو بتایا کہ فیڈریشن نے پہلے سے چیمپئن شپ کے لئے مرد و خواتین کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کردیا ہے، تاہم ایونٹ کی تیاری کے لئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ضروری ہے۔
 انہوں نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل اختر نواز گنجیرا سے اپیل کی ہے کہ وہ ساﺅتھ ایشین جوڈو چیمپئن شپ کے لئے سپیشل گرانٹ جاری کروائیں تاکہ کھلاڑیوں کو ایونٹ کے لئے بھیجا جاسکے۔ انہوں نے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ بھی جلد لگانے کے لئے اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساﺅتھ ایشین جوڈو چیمپئن شپ اہم ایونٹ ہے اگر سپورٹس بورڈ نے فنڈز جاری نہ کیا تو قومی کھلاڑی اس ایونٹ سے محروم ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ ساﺅتھ ایشین جوڈو چیمپئن شپ 11 سے 14 اپریل تک نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں کھیلی جائے گی۔