ویمنز ورلڈ ٹی 20،: کل دو وارم اپ میچ کھیلے جائیں گے

ویمنز ورلڈ ٹی 20،: کل دو وارم اپ میچ کھیلے جائیں گے

ڈھاکہ(اے پی پی) ویمنز ورلڈ ٹی 20 میں (کل) جمعرات کو دو وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے، پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش سے نبرد آزما ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچز کا سلسلہ جاری ہے اور (کل) جمعرات کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتین ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ دوسرا میچ آئرلینڈ اور سری لنکا کے مابین کھیلا جائے گا۔ 21 مارچ کو آخری چار وارم اپ میچ کھیلے جائیں گے، آسٹریلیا کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہوگا، انگلینڈ کی ٹیم نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش کی جنوبی افریقہ اور بھارت کی آئر لینڈ سے پنجہ آزما ہوگی۔

 ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز 23 مارچ سے ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی