ہانگ کانگ کیخلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فتح حاصل کی ،محمد نبی

ہانگ کانگ کیخلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فتح حاصل کی ،محمد نبی

 چٹاکانگ (آن لائن) افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ کیخلاف ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فاتح حاصل کی خاص طور پر محمد شہزاد نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔ ہانگ کیخلاف میچ جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد نبی کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں پوری ٹیم نے سخت محنت کی فیلڈنگ کے شعبے میں ہم سے غلطیاں ہوئی اور یہ ہمیشہ مسئلہ رہا ہے کوشش کررہے ہیں کہ اس پر بھی جلد قابو لیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ محمد شہزاد اور شفیق اللہ نے آج عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے اور آج کی فتح سے ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے امید ہے اگلے میچ میں بھی ٹیم اچھی طرح کی پرفارمنس دے گی ۔ بنگلہ دیش کے حوالے سے سوال کے جواب میں محمد نبی کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کیخلاف پہلے میچ میں ہماری ٹیم پریشر برداشت نہ کرسکی اور جلد بازی میں وکٹیں گنوانے کی وجہ سے بڑا سکور نہ کرسکے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی