فیفا انڈر 17 ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ میں (آج)مزید چار میچوں کے فیصلے ہوں گے

فیفا انڈر 17 ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ میں (آج)مزید چار میچوں کے فیصلے ہوں گے

کوسٹاریکا (اے پی پی) فیفا انڈر 17 ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ میں (آج) بدھ کو مزید چار میچوں کے فیصلے ہوں گے۔ کوسٹا ریکا میں دنیائے فٹ بال کی مختلف ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے دلچسپ و سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، اسی حوالے سے (آج) بدھ کو گروپ سی اور ڈی میں مزید دو، دو میچوں کے فیصلے ہوں گے۔ گروپ سی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم سپین کے مدمقابل ہو گی جبکہ اسی گروپ کا دوسرا میچ پیراگوئے اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ گروپ ڈی کے پہلے میچ میں میکسیکو کا مقابلہ چین اور دوسرے میچ میں کولمبیا کا مقابلہ نائیجیریا سے ہو گا۔ میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنلز 27 مارچ اور سیمی فائنلز 31 مارچ کو کھیلے جائیں گے جبکہ عالمی چیمپئن کا فیصلہ 4 اپریل کو فائنل میں ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی