میں کوئی شو پروڈیوس نہیں کررہی: ریشمی ڈیسائی

میں کوئی شو پروڈیوس نہیں کررہی: ریشمی ڈیسائی


ممبئی (یو این پی)ٹیلی ویڑن ایکٹریس ریشمی ڈیسائی کے بارے میں یہ کہا جا رہا تھا کہ انھوں نے ایکٹنگ چھوڑ کر پروڈکشن کی دنیا میں قدم رکھنے کی ٹھان لی ہے۔وہ اپنے شوہر اور اداکارہ نندش سندھو کے ساتھ پروڈکشن ہاؤس بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔لیکن اداکارہ نے ایک بیان میں اس کی تردید کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال ایکٹنگ پر توجہ دے رہی ہیں اور کوئی شو پروڈیوس نہیں کر رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ تبدیلی کے لیے کوئی بھی کام کرنے کا سوچ سکتی ہیں، لیکن کم از کم پروڈکشن کا شعبہ ان کی نظر میں نہیں ہے۔

مزید : کلچر