پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ویمن ایتھلیٹکس چمپئن شپ جیت لی

پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ویمن ایتھلیٹکس چمپئن شپ جیت لی

پشاور(این این آئی)آل پاکستان انٹریونیورسٹی ویمن ایتھلیٹکس چمپئن شپ پنجاب یونیورسٹی نے جیت لی یونیورسٹی آف لاہور نے دوسری جبکہ بہاﺅالدین ذکریہ یونیورسٹی ملتا ن نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔سرگودھا یونیورسٹی کی فرحت بتول چار گولڈ میڈلز کے ساتھ بہترین ایتھلیٹ اور پنجاب یونیورسٹی کی سحرش اصغر تیز ترین ایتھلیٹ قرار پائیں ۔ یونیورسٹی آف پنجاب نے 334 پوائنٹس ، یونیورسٹی آف لاہور نے 109 پوائنٹس اور بہاﺅالدین ذکریہ یونیورسٹی ملتان نے 102 پوائنٹس حاصل کئے ۔ڈائریکٹر ایڈمشن پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر حذب اﷲ خان نے انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم ، چیئر مین فزیکل اینڈسپورٹس ڈیپارٹمنٹ عبدالولی خان یونیورسٹی فاروق حسین ، ،ڈائریکٹریس سپورٹس خیبرپختونخوا سپورٹس بورڈ رشیدہ غزنوی، ڈائریکٹر سپورٹس ڈویلپمنٹ سپورٹس بورڈ ارشد حسین، سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے ۔ چیمپئن شپ میں ڈائریکٹر میٹ کے فرائض عبدالولی خان یونیورسٹی کے چیئر مین سپورٹس ڈیپارٹمنٹ فاروق حسین نے انجام دیئے جبکہ ان کے ساتھ ساتھ عبدالولی خان یونیورسٹی کی بیس میل وفمیل آفیشلز بھی موجود تھے ۔ جنہوں بہتر انداز سے چیمپئن شپ کوکنڈکٹ کرایا ۔پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقد ہ ویمن ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے اختتامی روز منعقدہ تین ہزار میٹر دوڑ میں سرگودھا یونیورسٹی کی فرحت بتول نے گولڈ ،پنجاب یونیورسٹی کی کرن نے سلور ،اور حنا پروین نے براﺅنز میڈل اپنے نام کیا ۔

 4X100 میٹر ریلے میں پنجاب یونیورسٹی نے پہلی ، بہاﺅالدین ذکریہ یونیورسٹی ملتان نے دوسری اور عبدالولی خان یونیورسٹی مردان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ ٹرپل جمپ میں لاہور یونیورسٹی کی نگہت نے پہلی ،پنجاب یونیورسٹی کی آمنہ سیراج نے دوسری اورپنجاب ہی کی پروین تیسرے نمبر پر رہی ۔ سو میٹر میں پنجاب یونیورسٹی کی سحرش اور آسیہ نے پہلی اور دوسری جبکہ عبدالولی خان یونیورسٹی کی زیبی تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ دوسو میٹر میں پنجاب کی سحرش نے گولڈ ، آسیہ نے سلور اورعبدالولی خان یونویرسٹی کی زیبی یعقوب نے براﺅنز میڈلز حاصل کئے ۔ 800 میٹر میں کراچی یونیورسٹی کی الماس نے پہلی ، پنجاب یونیورسٹی کی زاہدہ نے دوسری اور بہاﺅالدین ذکریہ یونیورسٹی کی مریم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ پندرہ سو میٹر ریس میں سرگودھا یونیورسٹی کی فرحت بتول نے پہلی ، مریم نے دوسری اور پنجاب یونیورسٹی کی زاہدہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ شارٹ پٹ میں پنجاب یونیورسٹی کی سعدیہ نے گولڈ ، لاہور یونیورسٹی کی رابعہ نے سلور اور پنجاب کی عشرت نے براﺅنز میڈل اپنے نام کیا ۔ تین ہزار میٹر ریس میں سرگودھا کی فرحت بتول نے گولڈ ، پنجاب کی کرن نے سلور اور حنا پروین نے براﺅنز میڈل اپنے نام کیا ۔چار سو میٹر میں پنجاب یونیورسٹی کی سحرش اصغر نے پہلی آسیہ ستار نے دوسری اور یونیورسٹی آف لاہور کی حنا نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔۔ لانگ جمپ میں لاہور یونیورسٹی کی نگہت نے پہلی پنجاب کی کرن نے دوسری اور پنجاب کی صائمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ چیمپئن شپ میں سرگودھا یونیورسٹی کی فرحت بتول نے چار گولڈ میڈلز جیت کر 40 پوائنٹس کے ساتھ بہترین ایتھلیٹ قرار پائے انہوں نے تین ہزار اور پندرہ سو میٹر ریس میں نیا ریکارڈ بھی قائم کیا جبکہ لاہور یونیورسٹی کی نگہت تین گولڈ اور ایک سلور میڈل کے ساتھ 35 پوائنٹس کے ساتھ دوسری دوسری پوزیشن حاصل کی نگہت نے ٹرپل جمپ میں 10.46 جمپ لگاکر نیا ریکارڈ قائم کیا ۔ چیمپئن شپ میں پورے پاکستان سے بارہ یونیورسٹی کے دوسو سے زائد ایتھلیٹ نے حصہ لیا ان میں یونیورسٹی آف پنجا ب، یونیورسٹی آف لاہور ، یونیورسٹی آف کراچی ، یونیورسٹی آف سرگودھا ، بہاﺅالدین ذکریہ یونویرسٹی، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان ، کوہاٹ یونیورسٹی ،ملتان یونیورسٹی اور پشاور یونیورسٹی کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ اس موقع پر آرگنائزنگ سیکرٹری و ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم نے کہا کہ وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر رسول جان کی کوششوں اور کھیلوں سے محبت کی وجہ سے پشاور یونیورسٹی رواں سال چار میجر گیمز کی میزبانی کررہا ہے جس میں ہاکی ، ایتھلیٹکس، والی بالی میل وفیمیل گیمز شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی