انٹرنیشنل ایونٹس کی تیاری کےلئے قومی سکواش کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپس ملک بھر میں جاری ہیں، عامر نواز

انٹرنیشنل ایونٹس کی تیاری کےلئے قومی سکواش کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپس ملک بھر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز نے کہا ہے کہ مختلف بین الاقوامی ایونٹس کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کے تربیت کیمپس ملک بھر میں جاری ہیں۔ ناصر اقبال ‘ عامر اطلس‘ فرحان زمان اور دانش اطلس سے کافی امید وابستہ ہیں۔ منگل کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشین سینئر سکواش چیمپئن شپ 14 جون سے بنکاک اور ایشین گیمز رواں سال ستمبر میں جنوبی کوریا میں منعقد ہوں گے۔

 جس کی تیاری کےلئے ملک بھر تربیتی کیمپس جاری ہیں، انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو کی صلاحیتوں کو نکھارنے کےلئے زیادہ سے زیادہ قومی ایونٹس کا انعقاد بھی کی جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے کا تربیتی کیمپ پشاور میں لگایا گیا جبکہ لاہور میں انٹرنیشنل پاکستان سرکٹ ون سکواش چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ناصر اقبال نے کامیابی حاصل کی، آخری مرحلے کا تربیتی کیمپ آئندہ ماہ اپریل کے آخری ہفتے میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے مصحف علی سکواش کمپلیکس میں لگایا جائے گا جس میں 13 سے 17 مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ناصر اقبال نے مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں اپنے ملک کے لئے فتوحات حاصل کی ہیں جس سے ان کی رینکنگ 53 سے 44 ویں نمبر پر آگئی ہے۔ اسی طرح عامر اطلس ‘ فرحان زمان اور دانش اطلس کی کارکردگی بھی قابل ستائش رہی۔