قومی ٹیم رواں برس ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

قومی ٹیم رواں برس ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ٹی ایف) نے کہا ہے کہ قومی ٹیم رواں برس جاپان میں شیڈول ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ میگا ایونٹ 28 اپریل سے 5 مئی تک ٹوکیو میں کھیلا جائے گا۔ پی ٹی ٹی ایف کے صدر ایس ایم سبطین نے بتایا کہا 50 ویں گولڈن جوبلی اور مجید خان ماسٹرز کپ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم کا چناﺅ کیا گیا ہے۔ ٹیم میں تین مرد اور تین خواتین کھلاڑی شامل ہیں، اعلان کردہ ٹیم میں عاصم قریشی، سلیم عباس، فریال منہاس، شبنم بلال، راحیلہ کاشف اور عائشہ اقبال شامل ہیں۔ پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود چوہدری بطور آفیشل ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی