سولہواں سینئر کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، عسکری گرینز نے جہلم کو145 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دیدی

سولہواں سینئر کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، عسکری گرینز نے جہلم کو145 رنز کے بھاری مارجن ...

راولپنڈی (اے پی پی) سولہویں سینئر کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں عسکری گرینز نے جہلم کو با آسانی 145 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔ کے آر ایل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں عسکری ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 6 وکٹوں پر 290 رنز بنائے، محمد رحیم نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 42 گیندوں پر 4 شاندار چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 75 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، آصف یعقوب 55 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ شفقت مرزا نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں جہلم کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 145 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ شہزاد احمد نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔ مقصود اسلم نے 16 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی