سونی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آج میامی میں شروع ہوگا

سونی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آج میامی میں شروع ہوگا

میامی(اے این این )سونی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آج (بدھ )سے شروع ہوگا ٗ 30 مارچ تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ کی میزبانی امریکہ کا شہر میامی کرے گا ۔ ہارڈ کورٹ پر کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ کی کل انعامی رقم 47 لاکھ 20 ہزار 380ڈالر رکھی گئی ہے ۔ 12روز تک جارہی رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں دنیا کے ٹاپ کے منز اور ویمنز کھلاڑی شرکت کریں گے ۔ ٹورنامنٹ میں سنگلز کی کیٹگری میں اینڈی مرے اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے جبکہ ڈبلز کی کیٹاگری میں پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور جین جولیان راجر اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔ ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کا کہناہے کہ اس ایونٹ کے لئے تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں ۔ منتظمین کے مطابق 12 روزہ اس ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گاجس سے شائقین ٹینس بھی لطف اندوز ہونگے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی