ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٗ قومی ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ آج جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٗ قومی ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ آج جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فتح اللہ(اے این این) ٹوئنٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے قومی کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ آج بدھ کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی ۔ اس سے پہلے کھیلے جانے والے پہلے وارم میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔ اسی روز مزید تین وارم اپ میچ اور بھی کھیلے جائیں گے ۔ پہلا وارم اپ میچ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا وارم میچ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ تیسرا وارم اپ میچ انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ ٹورنامنٹ میچ آج منگل کو دو وارم اپ میچز شیڈول ہیں ۔ پہلا وارم اپ میچ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھلا جائے گا ۔ دوسرا وارم اپ میچ بنگلہ دیش اے اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔