بھارتی کرکٹ ٹیم رواں برس جون میں انگلینڈ کا دورہ کریگی

بھارتی کرکٹ ٹیم رواں برس جون میں انگلینڈ کا دورہ کریگی

ممبئی(اے این این )بھارتی کرکٹ ٹیم رواں سال جون سے دورہ انگلینڈ کا آغاز کرے گی ۔ دورے کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم 5 ٹیسٹ،5 ایک روزہ اور واحد ٹوئنٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی ۔ دورہ کا آغاز پریکٹس میچ سے ہوگا ۔ پہلا پریکٹس میچ 26 سے 28 جون تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا پریکٹس میچ یکم سے 3 جولائی تک کھیلا جائے گا ۔ دو پریکٹس میچ مکمل ہونے کے بعد انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز ہوگا ۔ پہلا ٹیسٹ میچ 9 سے 13 جولائی تک کھیلا جائے گا ۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 17 سے 21 جولائی تک کھیلا جائیگا جبکہ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 27 سے 31 جولائی تک کھیلا جائے گا ۔ چوتھا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 اگست تک کھیلا جائے گا ۔ سیریز کا 5 اور آخری ٹیسٹ میچ 15 سے 19 اگست تک کھیلا جائے گا ۔ ٹیسٹ میچز کی سیریز مکمل ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم ایک روزہ سیریز کی تیاری کے لئے ایک اور پریکٹس میچ کھیلے گی ۔ یہ پریکٹس میچ 22 اگست کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد ایک روزہ سیریز کا آغاز ہوگا ۔ پہلا ایک روزہ میچ 25 اگست، دوسرا ایک روزہ میچ 27 اگست، تیسرا ایک روزہ میچ 30 اگست، چوتھا ایک روزہ میچ 2 ستمبر جبکہ سیریز کا آخری اور 5 واں ایک روزہ میچ 5 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔ ایک روزہ سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹوئنٹی 20 میچ 7 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی