ساتھی فنکاروں پرخواہ مخواہ کی تنقید کی روایت کو ختم کردینا چاہیے،سہیل احمد

ساتھی فنکاروں پرخواہ مخواہ کی تنقید کی روایت کو ختم کردینا چاہیے،سہیل احمد


لاہور(فلم رپورٹر) نامور اداکار سہیل احمد نے کہا ہے کہ میری تمام فنکاروں سے درخواست ہے کہ وہ صدارتی ایوارڈ یا دیگر ایوارڈ ملنے پر ساتھی فنکاروں کی حوصلہ افزائی کیا کریں۔خواہ مخواہ کی تنقید یا ایک دوسرے کو برا کہنے کی روایت کو ختم کردینا چاہیے۔سہیل احمد نے کہا کہ ہمارے جس ساتھی فنکار کو ایوارڈ ملتا ہے وہ تمام فنکار برادری کا ایوارڈ ہے اور اصل ایوارڈ جو ان کے پرستار پسندیدگی کی شکل میں دیتے ہیں اس سے بڑا کوئی نہیں ایوارڈ نہیں ہے۔
سہیل احمد نے کہا کہ مجھے کسی حکومت سے کوئی گلہ نہیں،خدا نے جو دیا اس کا ہر دم شکر گزار رہتا ہوں۔

مزید : کلچر