بھارتی فلمیں نہیں دیکھتا‘ رجت کپور

بھارتی فلمیں نہیں دیکھتا‘ رجت کپور

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ فلمساز و اداکاررجت کپور نے کہا ہے کہ وہ بھارتی فلمیں نہیں دیکھتے۔ فلمساز رجت کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے کئی ہندی فلموں میں کام کیا۔ فلموں کی ہدایات بھی دیں لیکن انہوں نے کبھی بھی بیٹھ کر باقاعدہ طور پر ہندی فلم نہیں دیکھی کیونکہ ہندی فلمیں کم ہی اچھی اورمعیاری ہوتی ہیں۔ اس لئے انہیں ہندی فلمیں دیکھنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ انہیں اس کی نسبت مراٹھی اور بنگالی فلمیں پسند ہیں کیونکہ ان فلموں کا موضوع اچھا اور سبق آموز ہوتا ہے۔ فلمساز و ہدایتکار نے30 فلموں میں اداکاری کی جن میں ’’پھنس گئے رے اوبابا، بھیجا فرائی، مون سون ویڈنگ، دل چاہتا ہے اور دیگر شامل ہیں۔ ان کی ہدایات کردہ فلموں میں ’’متھیا اور مکسڈ ڈبل ‘‘ شامل ہیں۔ ان کی نئی فلم ’’آنکھوں دیکھی‘‘ 21 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر