وویمنز ورلڈکپ ٹی 20 وار م اپ میچ میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست

وویمنز ورلڈکپ ٹی 20 وار م اپ میچ میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  میرپور، ڈھاکہ( آن لائن ) وویمنز ورلڈ کپ ٹی 20کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ وو یمننے پاکستانی وویمن ٹیم کو 2وکٹوں سے شکست دیدی ۔پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 106رنز ہی بنا سکی ۔ گرین شرٹس کی طرف سے ندا ڈار اور کپتان ثناءمیر نے 36،36سکور کئے جبکہ بسمہ معروف نے 11رنز بنائے پاکستان ٹیم کی دونوں اوپنرز نین عابدی اور جویریہ خان بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئی ۔ انگلینڈ وویمن کی طرف سے ڈرین ہازل اور سکیور نے 2,2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔106رنز کا ہدف انگلش وویمن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 19.5اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔ گرین شرٹس نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اسمایہ اقبال اور سمایہ صدیقی نے 3,3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سعدیہ یوسف نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا ۔ انگلینڈ کی طرف سے گرین وے 34، کپتان ایڈورڈ 21رنز بنا کر نمایاں رہی جبکہ نائٹ نے 6اور ولسن نے 8رنز بنائے۔ویمنز ورلڈ ٹی 20 کے وارم اپ میچز میں نیوزی لینڈ نے بھارت اور آسٹریلیا نے سری لنکا کو شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم نے بھارت ویمن کو 17 رنز سے ہرا دیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے۔ کیٹی پیرکنز 40 اور سیرا میک گلیشن 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ بھارت ویمن کی طرف سے جولین گوسوامی اور شیخا پانڈے نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا ویمن نے سری لنکا ویمن کو 19 رنز سے ہرا دیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔