میکا سنگھ کی فارم ہاؤس میں شادی کی تقریب میں شرکت

میکا سنگھ کی فارم ہاؤس میں شادی کی تقریب میں شرکت

لاہور(فلم رپورٹر)معروف بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے گزشتہ شب تاجر فاروق بٹ کے فارم ہاؤس پر منعقد ہونے والی شادی کی تقریب میں شرکت کی اور اپنے شہرہ آفاق گیت سنا کر سماں باندھ دیا ۔اس موقع پر موجود نوجوانوں نے میکا سنگھ کی پرفارمنس پر بھنگڑے ڈالے۔ اس محفل موسیقی کے دوران بھارتی گلوکار نے مہمانوں کی فرمائش پر کئی گیت سنائے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میکا سنگھ نے اس شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے 60لاکھ روپے معاوضہ وصول کیا ہے۔میکا سنگھ نے اپنے دورہ کے دوران اپنے مقدس مقامات پر حاضری بھی دی۔

مزید : کلچر