جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی موجودگی تک کوئی کشمیری محفوظ نہیں‘ظفراکبر

جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی موجودگی تک کوئی کشمیری محفوظ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماءاور جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے شہید کشمیری طالب علم فرحت احمد ڈار کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حاجن کے علاقے نائید کھائی میں لوگوں پر بدترین ظلم و تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ظفر اکبر بٹ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ مقبوضہ علاقے میں لاکھوں کی تعداد میں بھارتی فوجیوں کی موجودگی اور وہاں رائج کالے قوانین کی وجہ سے کوئی بھی کشمیری محفوظ نہیں ہے۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے سے فوری بھارتی فوجی انخلاءاور کالے قوانین کی منسوخی کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے اورحق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری اپنی پر امن جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو فوجی طاقت کے ذریعے کمزور نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کشمیریوں سے نام نہاد انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی بھی اپیل کی۔

 

مزید :

عالمی منظر -