حکومت پنجاب فنکاروں کے لیے فنکار کلب بنا کر دے،اورنگزیب لغاری

حکومت پنجاب فنکاروں کے لیے فنکار کلب بنا کر دے،اورنگزیب لغاری


لاہور(فلم رپورٹر) ٹی وی کے نامور اداکار اورنگزیب لغاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ہمیں فنکار کلب بنا کر دے یا لاہور میں کوئی ایسی جگہ فراہم کردے جہاں ہم سینئر فنکار نئے آنے والے فنکاروں کی بھی رہنمائی کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ فنکاروں کی اکثریت جو زیادہ کام نہیں کر رہی وہ کسی ایک جگہ بیٹھ کر اپنے دکھ سکھ حل کرنا چاہتی ہے اور اس سلسلے میں معاشرے میں اپنے فنی سفر اور دیگر سہولیات کے حوالے سے مل کر کام کرنا چاہتی ہے۔

مزید : کلچر