ڈیموکریٹک پیپلز موومنٹ کی فردوس شاہ کی نظربندی کی مذمت

ڈیموکریٹک پیپلز موومنٹ کی فردوس شاہ کی نظربندی کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںجموںو کشمیر ڈیموکریٹک پیپلز موومنٹ نے پارٹی چیئرمین فردوس احمد شاہ کی کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن سرینگر میں نظربندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بلاجواز قراردیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پارٹی ترجمان نے سرینگر میں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ فردوس احمد شاہ کی نظربندی غیر قانونی اور غیر جمہوری اقدام ہے۔ ترجمان نے فردوس احمد شاہ کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ۔ادھر جموںو کشمیر پیپلز لیگ کے ترجمان امتیاز ریشی نے ایک بیان میں پارٹی چیئرمین اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماءمختار احمد وازہ کی مسلسل نظربندی اورلوگوں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -