گمشدہ طیارے کا دہشت گردی سے تعلق کے ثبوت نہیں ملے ،چینی سفیر

گمشدہ طیارے کا دہشت گردی سے تعلق کے ثبوت نہیں ملے ،چینی سفیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(ثناءنیوز)ملائیشیا میں تعینات چینی سفیر ہانگ ہیوکانگ نے کہا ہے کہ گمشدہ طیارے کا دہشت گردی سے تعلق کے کوئی ثبوت نہیں ملے ۔چینی خبر رساں اداے کو انٹرویومیں چینی سفیر نے کہا ہے کہ چینی خفیہ معائنے میں گمشدہ طیارے میں سوار کسی بھی چینی مسافر کا خطرے کی علامت سرخ جھنڈا نہیں ملا جس سے ہم یہ اندازا لگا سکے کہ طیارہ ہائی جیک ہوا ہے یا اس کا کسی دہشت گر دی کے واقعے سے کوئی تعلق ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ چین طیارے کی تلاش کی کوششوں میں مصروف ہے لیکن وہ مسقتبل کے حوالے سے مذید تفصیل نہیں دے سکتے اور چین کے وزیر اعظم لی کیانگ نے اپنے ملائشین ہم منصب نجیب رزاق سے گمشدہ طیارے کے حوالے سے مذید معلومات کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔واضح رہے ملائیشین طیارہ گیارہ روز قبل لاپتہ ہو گیا ہے جس کی تلاش کے لئے 25ممالک مصروف عمل ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -