فلم انڈسٹری کی بحالی صرف فنکاروں کی ذمہ داری نہیں‘ڈائریکٹر یاسین ملک

فلم انڈسٹری کی بحالی صرف فنکاروں کی ذمہ داری نہیں‘ڈائریکٹر یاسین ملک


لاہور(فلم رپورٹر)پروڈیوسر ڈائریکٹر یاسین ملک نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی صرف فنکاروں کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ انڈسٹری سے وابستہ ہر فنکار پر ہے‘ اتفاق کے بغیر کسی بھی شعبے میں کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی اگر انڈسٹری کے لوگ ایک ہو جائیں تو مسائل کا حل ممکن ہے۔یاسین ملک نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ کردار فنکاروں کا ہوتا ہے لیکن سرمایہ کاری کرنا فنکاروں کا نہیں بلکہ فلم سازوں کا کام ہے۔ کہ ہم چاہتے ہیں کہ فلم انڈسٹری دوبارہ مضبوط اور خوشحال ہو لیکن اس کیلئے سب کا متحد ہونا ضروری ہے۔

مزید : کلچر