جرمن چانسلر کی اطالوی وزیراعظم سے ملاقات،اصلاحاتی پیکج کی تعریف

جرمن چانسلر کی اطالوی وزیراعظم سے ملاقات،اصلاحاتی پیکج کی تعریف

برلن(آئی این پی)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے اطالوی وزیر اعظم ماتیو رینزی کے اصلاحاتی پیکج کو سراہا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن دارالحکومت میں رینزی سے ملاقات کے بعد چانسلر میرکل نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ اس پیکج پر مکمل طور پر عمل درآمد ہو اور رینزی اپنے مقصد میں کامیاب ہوں۔ میرکل کے بقول روم حکومت نے معیشت کو مستحکم کرنے سمیت اقتصادی نمو پر بھی نظر رکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اصلاحاتی عمل کے دوران ملکی خسارہ طے شدہ حدوں کے اندر ہی رہے گا۔ اطالوی وزیر اعظم ریفارم پیکیج کی حمایت کے سلسلے میں یورپی ملکوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ اٹلی میں گزشتہ ماہ سابق وزیر اعظم انریکو لیٹا کو اْن کی پارٹی کی جانب سے ہٹائے جانے کے بعد انتالیس سالہ ماتیو رینزی نے وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالا۔

مزید : عالمی منظر