اداکار محمد علی کی 8ویں برسی آج منائی جائے گی،چینلز خصوسی پروگرام پیش کریں گے

اداکار محمد علی کی 8ویں برسی آج منائی جائے گی،چینلز خصوسی پروگرام پیش کریں گے


لاہور(فلم رپورٹر) اداکار محمد علی کی 8ویں برسی کے موقع پر آج قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے جو بعد نماز عصر میاں میر مزار کے احاطے میں ہوگی جبکہ اس موقع کی مناسبت سے ریڈیو پاکستان اور ٹیلی ویژن سے خصوصی پروگرام بھی پیش کئے جائیں گے۔ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات جن میں اسلم ڈار،سید نور،الطاف حسین،جاوید شیخ،بابر علی ،جاوید رضا،بہار بیگم،حسن عسکری،پرویز کلیم،شہزاد رفیق،بابرہ شریف،اور غلام محی الدین نے محمدعلی کی خدمات کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان جیسا فنکار دوبارہ ہماری انڈسٹری میں پیدا نہیں ہوسکتا اور وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

مزید : کلچر