کشمیری نوجوانوں کی جبری گرفتاریوں کے خلاف ترال میں مکمل ہڑتال

کشمیری نوجوانوں کی جبری گرفتاریوں کے خلاف ترال میں مکمل ہڑتال

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیری نوجوان کی جبری گرفتاریوں کے خلاف ترال قصبے میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تمام دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد ورفت معطل رہی ۔ بڑی تعداد میںنوجوانوںنے قصبے کے بس اسٹینڈ پر جمع ہو کر بھارت کے خلاف اورآزادی کے حق میں مظاہرے کئے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے فیاض احمد شیخ ، عاقب دھوبی اور یاور ملک سمیت تین نوجوانوں کو پتھراﺅکے جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔

مزید : عالمی منظر