افغانستان، صوبہ فریاب میں ہفتہ وار بازار میں خودکش دھماکہ

افغانستان، صوبہ فریاب میں ہفتہ وار بازار میں خودکش دھماکہ

کابل(ثناءنیوز)افغانستان کے شمالی علاقے میں خودکش بم دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 15افراد جانحق ہوگئے ہیں۔فریاب صوبے کے گورنر محمد اللہ باتاش نے بر طانوی نشریاتی اداے کو بتایا کہ خودکش حملے میں 25افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔افغانستان میں کسی بھی گروپ نے دھماکے کی زمہ داری قبول نہیں کی ۔عینی شاہد نے نشریاتی ادارے کو بتایا کہ گذشتہ روز ہفتہ وار بازار کا دن تھا اس دن لوگوں کا بہت ہجوم ہوتا ہے ۔دھماکہ اس وقت ہو ا جب سارے لوگ خریداری میں مصروف تھے ۔اچانک دھماکے کی آواز سنی جب آس پاس دیکھا تو لاشیں اور خون دیکھا۔واضح رہے کہ آئندہ ماہ افغانستا ن میں صدارتی انتخابات ہورہے ہیں ۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان کے شمالی صوبے فریاب کے علاقے میمانا میں رکشے میں سوار خود کش بمبار نے خود کو چیک پوائنٹ کے قریب واقع مارکیٹ میں دھماکہ خیز مواد کی مدد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل افغانستان کے صوبے جلال آباد میں مقناطیسی کاربم دھماکے میں صوبہ ننگرہارکے ضلع نزیان کے گورنر نور آغا کامران ایک باڈی گارڈ سمیت ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید : عالمی منظر