میرے لیے رواں سال بہت خوش کن رہا، گلوکارشوکت علی

میرے لیے رواں سال بہت خوش کن رہا، گلوکارشوکت علی


لاہور (فلم رپورٹر) گلوکار شوکت علی نے 2013ء کی کامیابیوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ میرے لیے رواں سال بہت خوش کن رہا۔انھوں نے کہا کہ مجھے 2013ء میں پنجاب حکومت نے بہترین گلوکار کا لائف اچیومنٹ ایوارڈ دیا جبکہ بیرون ملک بھی متعدد لائف اچیومنٹ ایوارڈ ملے اور پاکستان بھر میں میرے لاکھوں پرستاروں نے مجھے فنی حوالے سے سراہا ۔میں اپنے خدا کا ہر دم شکر گزار ہوں اور اب اپنے بچوں سے بھی کہا ہے کہ وہ فوک گائیکی کے مشن کو قائم رکھیں اور دنیا بھر میں پاکستان کے کلچر کو بڑھانے میں محنت اور اپنا کردار اداکریں۔

مزید : کلچر