دبئی میں دنیا کے سب سے اونچے رھائشی مکان کی تعمیر پھر شروع ھو گئی

دبئی میں دنیا کے سب سے اونچے رھائشی مکان کی تعمیر پھر شروع ھو گئی

 دبئی(ثناءنیوز) دبئی میں دنیا کے سب سے اونچے رھائشی مکان کی تعمیر پھر شروع ھو گئی ھے، ۔اس مکان کا نام 'ڈی پینٹومینیوم'ھے، اس کی اونچائی 516 میٹر ھوگی۔ اس کی تعمیر سن 2009 میں شروع ھوئی تھی اور سن 2013 میں مکمل ھونے والی تھی لیکن عالمی مالیاتی بحران کی وجہ سے یہ کام معطل کرنا پڑا تھا۔ 'ڈی پینٹومینیوم' دبئی میں زیر تعمیر 'برج خلیفہ' نامی فلاک بوس عمارت کے بعد دنیا کی دوسری اونچی عمارت بنیگی۔ یاد رھے کہ 'برج خلیفہ' کی اونچائی 828 میٹر ھوگی۔ ادھر دبئی میں گزشتہ دنوں بادل خوب گھر کر آئے ، گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوئی ، ایسے میں دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت" برج خلیفہ" کا نظارہ اور بھی دلکش ہوگیا، لیکن دیکھتے ہی دیکھتے برج خلیفہ غائب ہوگیا، اور گہرے بادلوں نے اسے اپنے اندر چھپا لیا۔ تھوڑی دیر بعد بادل چھٹے اور برج خلیفہ دھل کر سامنے آگیا۔ اس کی ویڈیو کو تین دن میں اب تک 34 لاکھ افراد یکھ چکے ہیں۔

مزید : عالمی منظر